اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ کا اجرا کیا۔
وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کےبعد اب پنجاب کا ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کسی کا پیارا وسائل نہ ہونے کے باعث لاعلاج نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے آج بڑی خوشی کادن ہے