اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمدعلی جناح کی زندگی جرات، ان تھک محنت، دیانت داری، پختہ عزمِ اور حق گوئی کا حسین امتزاج تھی۔
ہفتہ کو قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کے لئے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کےلئے مشعل راہ ہے ۔