‏لیگی حکومت کے فیصلوں کے باوجود گردشی قرض میں بہتری آئی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر

107

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏لیگی حکومت کے فیصلوں کے باوجود گردشی قرض میں بہتری آئی، گردشی قرض رواں مالی سال جولائی تا اپریل 260 ارب رہا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں گردشی قرض 449 ارب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‏گردشی قرض میں 189 ارب روپے کمی ہوئی، رواں سال 100 ارب روپے تک گردشی قرض کی توقع ہے، رواں سال کا ممکنہ گردشی قرض لیگی حکومت کے آخری سال سے کم ہے۔