‏مسرور انور شہباز شریف کا کیش بوائے تھا،شہباز شریف بتائیں یہ کون ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات

53

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏مسرور انور شہباز شریف کا کیش بوائے تھا، ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف یہ بتانا پسند کریں گے کہ مسرور انور کون ہے؟

وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسرور انور کرپشن کے پیسوں کو شہباز شریف کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواتا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف کیا یہ بتانا پسند کریں گے کہ مسرور انور کون ہے؟ –