‏ملک بھر میں1 ہزار 579 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ، 52افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

57
‏ملک بھر میں1 ہزار 579 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ، 52افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
‏ملک بھر میں1 ہزار 579 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ، 52افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):‏ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 52افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13ہزار128ہوگئ، 1579وائرس سے متاثر،1551 کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سےزیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہوگئی۔

این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.15 فیصد بتائی جارہی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,135,393 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 551 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔