‏نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، چوہدری فواد حسین

185

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏نون لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے،۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیوالی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟