‏وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں ، مالی سال کے آغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور کرنا خوش آئندہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

60

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں، مالی سال 22۔ 2021 کے آغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو عبور کرنا خوش آئندہے،‏ن لیگ کے دور میں ریفنڈ روک کر ایڈوانس ٹیکس وصول کرکے مصنوعی اعداد وشمار جاری کیے جاتے تھے، ہم نے گذشتہ مالی سال میں 364 ارب کے ریفنڈ دیئے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اگست 2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ٹارگٹ 349 ارب سے 85 ارب زیادہ ہے، 2020 گزشتہ سال میں 300ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ‏جولائی اگست 2021دو ماہ میں 850ارب کا ریونیو اکٹھا کیا گیا، 2020 جولائی اگست کے میں 603 ارب کا ریونیو جمع ہوا تھا، 22۔ 2021 کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔