اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرول ریفرمز پر کمیٹی قائم کی ہے، اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو آئندہ آنے والے جنرل انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کی دعوت دی ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس کمیٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
ہفتہ کو جاری اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ان سب کو یہ پتہ ہے کے ایک بار بھی یہ الیکٹرانک ووٹنگ سِسٹم آگیا اور لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو اگر ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا تو سارے اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیں گے۔