اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے 6 ماہ کے لئے 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی ، دال پر 120 ارب روپے کی سبسڈی کے احساس راشن سپورٹ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس راشن سپورٹ پروگرام سے ان خاندانوں کو آٹا، دال، گھی 30 فیصد سستی ملیں گی۔