‏وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں 370 ارب روپے کے پانچ سالہ ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، اسد عمر

38

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں 370 ارب روپے کے پانچ سالہ ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کے ہر علاقے میں منصفانہ ترقی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔