‏وزیراعظم عمران کی فوری اور یکساں انصاف کی فراہمی کے لئے تاریخی اصلاحات ہیں، وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

77

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم عمران خان کی فوری اور یکساں انصاف کی فراہمی کے لئے تاریخی اصلاحات ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ فوجداری قانون کے اندر فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے سےقتل،زیادتی اور سنگین مقدمات میں مظلوموں کو 100 فیصد انصاف مل سکےگا۔انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ موبائل فوٹیجز اور ریکارڈنگ بطور شہادت قبول ہوں گی۔