‏وزیرِ اعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھا

56

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):‏وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کو کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھا۔ پی ٹی وی کے مطابق منصوبے کے تحت وانا کیڈٹ کالج میں دو نئے ہاسٹل، اساتذہ کیلئے رہائش، صاف پانی کی فراہمی، مسجد اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کی جائے گی۔ ‏کیڈٹ کالج وانا کی توسیع سے نہ صرف وانا بلکہ وزیرستان کے دیگر علاقوں کے طالبِ علم تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔