‏پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے،سینیٹر فیصل جاوید

157

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے،یہ خود ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں -جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے،ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دبائونہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے ،لوگوں کی فکر ہے، لوگ اپنا خیال رکھیں، ماسک ضرور پہنیں۔