اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چندپلانٹس کی ٹیکنکل بندش کےباعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی جسےدور کرنے کیلئے رات تک متبادل ذرائع سے 1100 میگاواٹ بجلی مہیا کرنےکی کوششیں کی گئیں ،بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تربیلا سے3 ہزار میگاواٹ بجلی 4 سے6 روز میں نظام میں واپس شامل ہوجائیگی۔