‏کوروناوائرس کے باوجود چار ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 6 ارب ڈالر کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

48
فرخ حبیب کا اقوام متحدہ کے کانگو امن مشن میں تعینات افواج پاکستان کے6 افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر 2021 پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب ڈالر کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہیں،یہ حجم 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع ہوگئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔