‏گردشی قرضہ کے بہاؤ میں کمی آئی ہے ،تابش گوہر

41
‏گردشی قرضہ کے بہاؤ میں کمی آئی ہے ،تابش گوہر
‏گردشی قرضہ کے بہاؤ میں کمی آئی ہے ،تابش گوہر

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم تابش گوہر کا کہنا ہے کہ ‏گردشی قرضہ کے بہاؤ میں کمی آئی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ جو اس وقت کل 2300ارب روپے ہے جس میں 1300ارب روپے آئی پی پیز کے،باقی پاور ہولڈنگ کمپنی میں قومی قرضہ ہےسالانہ اس وقت کیپیسٹی کی مد میں تقریباً 900ارب روپے کی ادائیگی نئے پلانٹس کے ساتھ بڑھ کر 1400ارب روپے سالانہ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ‏ضرورت سے زیادہ بجلی پیداوار کے پچھلے پانچ سالوں میں معاھدوں کی وجہ سے اس وقت گرمیوں کی طلب 25000میگاوٹ کے بدلے 35000کی پیداواری صلاحیت ہے جو کہ اضافی ہے اور جن کی کیپیسٹی چارجز حکومت کو دینے پڑتے ہیں مارکیٹ کی لیبرلائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے سارا بوجھ حکومت پر پڑھ رہا ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی طلب تقریباً 10000میگاواٹ تک آجاتی ہے کیپیسٹی کی مد میں پورا سال پیمنٹ کرنی پڑتی ہے ۔‏پاور پلانٹس کی بجلی استعمال نہ ہونے کی بڑی وجہ ان کی فی یونٹ پیداواری لاگت ہے جبکہ سستا یونٹ دستیاب ہو تو مہنگے تیل یا دوسرے فیول پر چلنے والے پلانٹس نہیں چلائے جاتے ۔