‏گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کےکامیاب جلسےاورعوامی پذیرائی ، عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دےرہےہیں، وفاقی وزیر اطلاعاتو نشریات سینیٹر شبلی فراز

69
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کےکامیاب جلسےاورعوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پراعتماداور انتخابی فتح کی نوید دےرہےہیں، گلگت بلتستان کےعوام نےبھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کےدیگرحصوں کی طرح گلگت بلتستان کوترقی کےقومی دھارےمیں شامل کرنا عمران خان کاوژن اور وعدہ ہے۔