اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ہونہار طلبہ کے لئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا۔اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق، ہر پاکستانی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حق کے طرف ایک انقلابی قدم ہے۔