33.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریں10 اپریل 2022ء کے تاریخی دن کو آج تین سال مکمل ہوگئے...

10 اپریل 2022ء کے تاریخی دن کو آج تین سال مکمل ہوگئے جب دھاندلی سے مسلط کردہ ’ سلیکٹڈ وزیراعظم ‘کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا، بلال اظہر کیانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 10 اپریل 2022ء کے تاریخی دن کو آج تین سال مکمل ہوگئے جب دھاندلی سے مسلط کردہ ’ سلیکٹڈ وزیراعظم ‘کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا جسے ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے ہر غیرآئینی ہتھکنڈہ استعمال کیا، جھوٹ بول کر غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2018ء میں نوازشریف کا مینڈیٹ چھیننے والے ٹولے نے ملک میں کھل کر لوٹ مار کی، معیشت کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا، عوام کو تاریخی مہنگائی، بے روزگای اور غربت کی چکی میں پیسا، پاکستان کو دنیا میں تنہا کیا، دہشت گردی واپس آ گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان عذابوں میں مبتلا کرنے والے بدقسمتی سے آج بھی نہیں بدلے ، نہ ان کی سوچ اور ارادے۔ آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کی مالی امداد رکوانے کی مذموم کوشش کی، 9 مئی کیا، شہداء اور افواج کے خلاف مذموم مہم آج بھی جاری ہے، انتشار اور فساد کی آگ بھڑکائی ۔

بلال اظہر کیانی نے مسلم لیگ(ن ) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کو دوبارہ آئین،جمہوریت، امن و ترقی اور عوامی ریلیف کی راہ پر گامزن کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں