10 ذی الحجہ کو حجاج کے لیے منیٰ میں 36 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء بھیجی گئی ،سعودی وزارت

184
10 ذی الحجہ کو حجاج کے لیے منیٰ میں 36 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء بھیجی گئی ،سعودی وزارت
10 ذی الحجہ کو حجاج کے لیے منیٰ میں 36 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء بھیجی گئی ،سعودی وزارت

جدہ ۔17جون (اے پی پی):سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے پہلے دن 10 ذی الحجہ کو منیٰ میں 36 ملین سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاءحجاج کرام کو بھیجی گئی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات پر تعینات اس کی فیلڈ ٹیمیں سیلز آؤٹ لیٹس کا دورہ کرکے اور اس سال کے حج سیزن کے منصوبے کے اندر بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے حاجیوں کے لیے کھانے کی فراہمی کی نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ حج سیزن کے دوران بنیادی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی وزارت تجارت حج مقامات اور مکہ مکرمہ میں فوڈ سپلائی چین، تجارتی اداروں، سیلز آوٹ لیٹس اور سٹالز کی مانیٹرنگ کرتی ہیں تاکہ تجارتی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔