28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریں100 انڈیکس 66ہزارپوائنٹس سے تجاوز کر گیا

100 انڈیکس 66ہزارپوائنٹس سے تجاوز کر گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے جمعہ کو 100 انڈیکس 66ہزارپوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔ سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں1344پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 66ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت گزشتہ دو مہینوں کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں