سرگودھا ۔28اگست (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتاکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد فیصل کامران کی ہدایت پرتھانہ میانی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم انورکو گرفتار کرلیاجبکہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنین کوبھی گرفتارکرلیا۔
اسکے علاوہ منشیات فروش وسیم سے چرس 1کلو 40 گرام،شہزاد سے چرس 530 گرام اور ندیم سے چرس 480 گرام برآمد ملزم شہریار سے کلاشنکوف، فیاض سے رائفل 44 بور اور احسان سے پسٹل30بور برآمد گرفتار اشتہاری مجرمان اور ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اسکے علاوہ تھانہ سلانوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں بدنام زمانہ منشیات فروش ضیاء اللہ سے 2کلو 440 گرام چرس،تنویر سے چرس 1 کلو 800 گرام اور اسلم سے1 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383560