11ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ، بابر مسیح، محمد بلال، نسیم اختر، محمد آصف اور محمد ماجد علی کا فاتحانہ آغاز

216
پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی۔ 28 جولائی (اے پی پی)گیارہویں قومی سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، بابر مسیح، محمد بلال، نسیم اختر، محمد آصف اور محمد ماجد علی نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ اتوار کو این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز کھیلے گئے میچز میں محمد بلال نے عبدالرازق کو 4-1 فریمز سے ہرایا، محمد ماجد علی نے احسن رمضان کو 4-1 فریمز سے شکست دے کر کامیابی سمیٹی، آغا بلاول بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے حمزہ الیاس کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے شکست دی، سہیل شہزاد نے عبدالستار کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی، بابر مسیح نے محمد عمران قمر کو ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کی، راشد عزیز نے حارث طاہر کو اپ سیٹ شکست دی، محمد نسیم اختر نے شیخ محمد مدثر کو 4-1 فریمز سے ہرایا، محمد آصف نے رضوان ہاشمی کو 4-3 فریمز سے مات دی، سہیل شہزاد نے عامر طارق اور عبدالستار نے عمران شہزاد کو ہرایا۔