27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریں11 اور 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار...

11 اور 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 اور 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ ،ژالہ باری،گرج چمک اور تیز،موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم گلگت بلتستان،کشمیر، خیبرپختونخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں،آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

- Advertisement -

اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، اورجنو بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: ہنزہ 10، بگروٹ 06، بونجی، گلگت، استور 02، چلاس 01، بلوچستان: لسبیلہ 07، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 06)، مالم جبہ 05، کالام 03، میر خانی 01، کشمیر: مظفرآباد میں (سٹی 04 اور ایئرپورٹ 03) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد،دادو43،سبی ،خیر پور، شہید بینظیر آباد ،سکرنڈ میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595404

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں