23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریں1122 ایمرجینسی سروسز کے لیے چوبیس گھنٹے سینٹر میں علاج کی سہولیات...

1122 ایمرجینسی سروسز کے لیے چوبیس گھنٹے سینٹر میں علاج کی سہولیات میسر کی گئی ہیں،ڈاکٹر عدیل احمد خان

- Advertisement -

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):میڈیکل ایمرجینسی رسپانس سینٹر1122 کیٹل فارم ضلع جعفر آباد کے ایمرجینسی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدیل احمد خان نے کہا ہے کہ الحمدللہ ایمرجنسی سروسز کے معیار کو کافی حد تک بہتر کردیا گیا ہے ایم ای آرسی سینٹر میں ایمرجینسی میڈیکل سروسز کی سہولت تو ہے ہی ساتھ ہی مختلف صحت کے عالمی دنوں کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہےتاکہ معاشرے کا ہر فرد صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا ممکنہ کردار ادا کرسکے۔ سماجی کارکنوں ، اساتذہ، طلبا، بوائے اسکاوٹس اور کھلاڑیوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کے کورسز ترتیب دئیے گئے ہیں

تاکہ یہ افراد ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اور افادیت کو فروغ دیکر صحت سے متاثرہ افراد کی بروقت مدد کرسکیں ایمرجینسی سروسز کے لیے چوبیس گھنٹے سینٹر میں علاج کی سہولیات میسر کی گئی ہیں حادثات کے دوران زخمی افراد کی شفٹنگ کے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے اور نہ ہی سینٹر کے باہر سے کوئی دوائی منگوائی جاتی ہے مجھے اور میرے عملے کو اسی بات کی تنخواہ ملتی ہے کہ ہم چوبیس گھنٹے لوگوں کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں