27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریں12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی...

12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست منظور

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی پراسیکویشن کی دائر درخواست منظورکرتے ہوئے ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔

عدالت نے شواہد میں پیش کئے گئے آڈیو مواد میں بانی پی ٹی آئی کی آواز میچ کرنے کے ٹیسٹ کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بارہ روز میں ملزم کی پولی گرامیٹک،فوٹوگرامیٹک اور آوازمیچ کا ٹیسٹ مکمل کیا جائے۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وکلا کے دلائل کے بعدپراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

- Advertisement -

بعدازاں ایک طویل وقفے کے بعد عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پراسیکویشن کی درخواست منظور کرلی ۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی پراسیکویشن کی دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کرتے ہوئے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکیوشن کے لوگ اڈیالہ جیل میں بانی سے آئندہ 12دن کے دوران ملاقاتیں کر کے اپنی ذمہ داریاں مکمل کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں