مانچسٹر۔ 18 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مورگن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 150 رنز سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی، اس فتح کے ساتھ ہی انگلش ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پر آ گئی ہے، افغانی ٹیم متواتر پانچویں شکست کے بعد عالمی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے، مورگن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 71 گیندوں پر 17 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 148 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو مزید مستحکم بنا دیا، جونی بیئرسٹو 90 اور جوروٹ 88 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، جواب میں افغانی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا سکی، حشمت اللہ شاہدی 76 رنز بنا کر نمایاں رہے، مورگن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش قائد ایوان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جیمز ونس اور جونی بیئرسٹو نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا