لیڈز ۔ 05 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) آخری دو لیگ میچ کھیلے جائینگے۔ پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر کر 30 منٹ پر لیڈز کے مقام پر شروع ہوگا۔ دوسرے اور ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 30 منٹ پر مانچسٹر کے مقام پر شروع ہو گا۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔