12 ویں قومی خواتین کراٹے چیمپیئن شپ (جمعہ سے) شروع ہو گی

75

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں قومی خواتین کراٹے چیمپیئن شپ(جمعہ سے) ساہیوال میں شروع ہو گی اور پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اوراسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں