بھکر۔ 17 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر بسلسلہ جشنِ عید میلادالنبیﷺ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ بمعہ ایمرجنسی وہیکلز تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عبیداللہ خان اس موقع پر کہنا تھا کہہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ریسکیورز ہمراہ ایمبولینسز، موٹر بائیک ریسکیو پوسٹوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سکائوٹس بھی ایمرجنسی کور فراہم کر رہے ہیں۔ریسکیو عملہ جلوسوں کے علاوہ دیگر ایمرجنسیز پر بھی اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت تیار ہیں۔ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 921424-0453 ڈائل کریں۔