13 پاکستانی زرعی کمپنیوں کی گلف فوڈ ایکسپو میں شرکت

101

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے 13 پاکستانی زرعی کمپنیاں دبئی میں منعقدہ گلف فوڈ ایکسپو 2018ءمیں شرکت کر رہی ہیں۔ عالمی تجارتی میلے میں حلال گوشت سمیت دیگر زرعی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔ یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائش 22 فروری تک جاری رہے گی۔ پانچ روزہ نمائش میں 120 ملکوں سے 5 ہزار سے زائد نمائش کنندگان اور 95 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔