13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومکھیل کی خبریں14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ساوتھ ایشیا اولمپک...

14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد،ڈی جی سپورٹس نے استقبال کیا

- Advertisement -

لاہور۔25فروری (اے پی پی):14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفدنے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم کادورہ کیا ہے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ساوتھ ایشین ممالک کے وفد کا استقبال کیا ہے، وفد میں بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکااور نیپال کے اولمپک صدور شامل تھے، 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا ہے،

اجلاس میں ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل ممالک کے صدور، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکرٹری خالد محمود، سینئر نائب صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن فاطمہ لکھانی، چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ودیگر نے شرکت کی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس کو ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

- Advertisement -

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کیلئے ہم تیار ہیں،ساوتھ ایشین گیمز خطہ میں سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں،ان گیمز میزبانی کیلئے کی بھرپور تیاری کررہے ہیں،گیمز میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں، صدرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعیدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیمز کا انعقاد ہماری سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو دنیا ہاکی میں بڑا مقام حاصل ہے،

پاکستان میں ساوتھ ایشین گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے ملکی وقار میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں اس وقت چیمپئن ٹرافی سمیت کئی انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد ہورہاہے،پاکستان تمام شرکت کرنے والے ممالک کی بہترین میزبانی کرے گا، 14ویں ساوتھ ایشین گیمز سے پورے خطے کی سپورٹس ترقی کرے گی،ساوتھ ایشیا اولمپک کونسل ممالک کے وفد نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں آکر خوشی ہوئی ہے،

ہماری بہترین میزبانی کی جارہی ہے، ہم یہاں خوش ہیں،پاکستان کو 14ویں ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تمام مہمانوں کو یادگاری سوینئرز پیش کیے،وفد میں بنگلہ دیش سے عاشق الرحمن میکو، سراج الدین عالمگیر، بھوٹان سے نیم دورجی، مالدیپ سے تھمواحمد سید، احمد منتھکم، نیپال سے جیون رام شرستھا، راجیوشرستھا، سری لنکا سے سریش سبرامنیم، مسٹر نیلوکاکرونا راتنے اور النگا وجیے راتنے شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں