14 مارچ کو منعقد ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کر دیاگیا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

82

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 14 مارچ کو منعقد ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر فیسٹیول کو موخر کیا جا رہا ہے۔

عظمی بخاری نے وضاحت کی کہ بلوچستان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے اور احترامِ رمضان کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پنجابی کلچر فیسٹیول اب 14 اپریل کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جعفرآباد میں ٹرین میں پھنسے افراد بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 14 اپریل کو پنجاب کلچر ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، اور پنجابی ثقافت کے رنگ بھرپور انداز میں اجاگر کیے جائیں گے۔