25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومعلاقائی خبریں15ویں نیشنل ورکشاپ کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے،گورنر بلوچستان جعفرخان

15ویں نیشنل ورکشاپ کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے،گورنر بلوچستان جعفرخان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے امید ظاہر کی ہے کہ 15ویں نیشنل ورکشاپ کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ تین ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل ورکشاپ کا مقصد دراصل خطے کے تازہ ترین حالات و واقعات سے آگہی حاصل کرنا ہے تاکہ ہم اپنی پائیدار معاشی ترقی اور سماجی انصاف کی پاسداری کیلئے ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار جیت پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا ددی۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح نے پوری مسلم دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے جسکا کریڈِٹ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان نے معیشت اور اسلحہ میں اپنے سے کئی گنا بڑھے ملک بھارت کو شکست دی۔ یہ کارنامہ پاکستان کے غیرمتزلزل جذبے اور عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر تاریخ میں لکھا چکا ہے۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تین ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل ورکشاپ کا مقصد دراصل خطے کے تازہ ترین حالات و واقعات سے آگہی حاصل کرنا ہے تاکہ ہم اپنی پائیدار معاشی ترقی اور سماجی انصاف کی پاسداری کیلئے ضروری اقدامات اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل، معدنیات اور رقبے کے لحاظ سے بلوچستان ایک زرخیز صوبہ ہے اور یہ سینٹرل ایشیا کے ممالک تک رسائی کا زمینی راستہ فراہم کرتا ہے، یہ بات اعتماد کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے، آپ کی باہمی مشاورت اور اجتماعی دانش سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مدد اور فکری رہنمائی مل سکتی ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کریں۔ تمام سماجی برائیوں

- Advertisement -

بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام سے نمٹ کر ہم ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ قبل ازیں گورنر مندوخیل نے پندرہویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاءمیں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزراءراحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، ہادیہ نواز اور نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے چیف کوآرڈینیٹر بلوچستان بریگیڈیئر بلال بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں