اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے اتوار کو ہری پور کا اچانک دورہ کیا اور مختلف یونین کونسلوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نئے غربت سروے کیلئے قائم رجسٹریشن ڈیسک کا جائزہ لیا۔اچانک دورے کا مقصد موقع پر معائنے اور لوگوں و حکام کی رائے کی روشنی میںسروے میں شامل خاندانوں کی شفاف رجسٹریشن عمل کو یقینی بنا ناتھا۔بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز جون 2016ہری پور سے کیا گیا تھا۔بی آئی ایس پی کے تحت نادرا کے تعاون سے 31آپریشن سائٹس پر 52آپریشنل کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔اب تک 25فیصد متوقع رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اکتوبر تک ہری پور میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائیگا۔چیئر پرسن بی آئی ایس پی نے یونین کونسلز جنوبی ہری پور،سرائے صالح،علی خان،سکندر پور،کھلا بٹ ٹاون شپ اور تربیلا کے دورے کئے۔