17ستمبر کو عید میلا د النبیؐ کی تعطیل کے باعث فیصل آباد چیمبرکے انتخابی شیڈول میں جزوی ردو بدل کاا علان

101
Faisalabad Chamber of Commerce
Faisalabad Chamber of Commerce

فیصل آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے انتخابی شیڈول میں 17ستمبربروز منگل کو عید میلا د النبیؐ کی تعطیل کے باعث جزوی ردو بدل کا اعلان کیاگیا ہے۔چیمبر کے انتخابات2024-26کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کے رکن مزمل سلطان نے اے پی پی کو بتایا کہ17ستمبربروز منگل کو کارپوریٹ کلاس کیلئے ہونے والی پولنگ اب 18ستمبر بروز بدھ اور ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے 18ستمبرکو ہونے والی پولنگ 19ستمبر بروز جمعرات کو ایف سی سی آئی کمپلیکس کینال روڈ فیصل آباد میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ان دونوں کلاسوں کے عبوری نتائج کا اعلان پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد 18اور19ستمبر کو کر دیا جائے گا جبکہ خواتین کیلئے مختص 2نشستوں کیلئے پولنگ 19ستمبر کی بجائے 20ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے دیگر امورپہلے سے جاری کر دہ قوائد و ضوابط کے مطابق ہوں گے جو چیمبر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔