اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) 18 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے خواتین ایونٹ میں سندھ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میںچیمپئن شپ میں خواتین کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ پی این ایف کو 25ـ3 گول سے، کمیشن نے گلگت بلتستان کو 43ـ1 گول سے، پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 44ـ2 گول سے اور پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 42ـ22 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل پیر کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل مقابلوں میں سندھ کا مقابلہ ہائرایجوکیشن کمیشن سے جبکہ پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان آرمی سے ہوگا۔