34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریں18 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا...

18 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 20 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے کسان کارڈز کی تقسیم و رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ زراعت کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف نے کسان کارڈز کی تقسیم ، رجسٹریشن اور کسانوں کے لیے دیگر سہولیات بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسان کارڈز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ننکانہ صاحب کو 23 ہزار 5 سو 85 کسانوں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔18 ہزار سے زائد کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کسان کارڈز کی رجسٹریشن کے لیے سہولت کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈز کی ترسیل کے لیے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت توسیع کے دفاتر میں کسان کارڈز کی تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو نے’’ اے پی پی‘‘ سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب کے 7 ہزار 4 سو سے زائد کسان اپنے کارڈز موصول کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کے موبائل نمبرز پر کسان کارڈز کی وصولی کا میسج آ چکا ہے وہ کسان اپنا کارڈ آج ہی وصول کر سکتے ہیں۔اے ڈی سی آر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن کسانوں نے اپنے کارڈز ابھی تک وصول نہیں کیے ان کو فوری طور پر بذریعہ فون یا نمبرداران آگاہ کیا جائے اور ان کو کارڈز وصول کروایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کسان کارڈز کے حصول کے لیے آنے والے کسانوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی ، سائے دار جگہ اور کسان کاونٹرز پر دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی مشکلات سے مکمل آگاہ ہے ، حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے نت نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔\

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں