184 ممالک اور علاقے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے نفاذ کے منصوبے میں شامل ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

115
Antibiotics
Antibiotics

جنیوا۔20اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ 184 ممالک اور علاقے ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت داروں کے ذریعہ کورونا وائرس کے خلاف شروع کردہ ویکسین کے نفاذ کے منصوبے میں شامل ہوچکے ہیں اس لیے توقع ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک منصفانہ اور مؤثر طریقے سے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کر سکیں گے۔ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کے نفاذ کا منصوبہ دنیا بھر میں محفوظ اور مؤثر ویکسین کے منصفانہ اشتراک کا ایک بہترین طریقہ کار ہے۔ ویکسین کی مؤثر اور منصفانہ تقسیم زیادہ خطرات سے دوچار طبقات کی حفاظت، عالمی نظام صحت کے استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی معاشی بحالی کو حقیقی معنوں میں فروغ دینے کا ایک تیز ترین طریقہ ہے۔ٹیڈروس ایدہانوم گیبرسس نے کہا کہ شمالی نصف کرہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ کووڈ-۱۹ کی وبا ایک پریشان کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یورپ اور شمالی امریکہ میں روزانہ نئے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں ایسے حالات میں تمام ممالک کی حکومتیں بھر پور جامع اقدامات اختیار کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پاتے ہوئے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔