گلگت ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلع گلگت کے عوام ند ی نالوں، اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے حفاظت کے پیش نظربلخصوص گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، گوچ ،بگروٹ ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورو کے عوام النا س کوتنبیہ کی جا تی ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ/برف باری کا خطرہ ہو وہاں پر مختلف امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔