190ملین پانڈ کیس میں احتساب عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے،ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی

74
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر کہدہ بابر نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 190ملین پائونڈ کیس میں احتساب عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس فیصلے نے ایمانداری اور ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ 190 ملین پائونڈ کیس تو بانی پی ٹی آئی کی کرپشن اور کارستانیوں کی ایک جھلک ہے۔ ان کی عجب کرپشن کی غضب داستان تو پچھلے 12 سالوں میں خیبرپختونخوا میں لکھی گئی۔