1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ

66

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدائے افواج پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا،1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔پیرکو یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر شہدائے قوم کو خراج تحسین کرتے ہوئے اپنےپیغام میں اعجاز احمدشاہ نے کہاہے کہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اور وہ ہمارے لئے باعث عزت اور فخر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاہے کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور قربانی اور بہادری کے اس دن پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے ہونے والے مظالم بھارت کے شدت پسند چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں۔ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک عالمی سطح پر ان کی آواز بنے رہیں گے۔