انیسویں ایشین گیمز مینز ہاکی ایونٹ ،انڈونیشیا نےپول بی میچ میں تھائی لینڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا

87
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

ہانگ زو۔2اکتوبر (اے پی پی): چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں انڈونیشیا کی ہاکی ٹیم نے اپنےپول بی کے پانچویں اور آخری میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا ۔ محمد الفیانہ اور الارد اولیا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

گونگ زو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں جاری ایشین گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے پول بی کے میچ میں انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انڈو نیشیا کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

انڈونیشیا کی ٹیم کو میچ ہاف پر تھائی لینڈ کے خلاف 0-2 گول کی برتری تھی۔ انڈونیشیا کی طرف سے پہلا گول محمد الفیانہ نے تیسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی بعد میں الارد اولیا نے 8 منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-2کردیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔یہ انڈونیشیا کی ہاکی ایونٹ میں پہلی فتح تھی جبکہ اس کو ابتدائی چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔