20جون کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی

243

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):ماہرین فلکیات کے مطابق20جون2024ءکو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی ۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ 22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔