اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی، یعنی 28 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن اور ایس او پی کی انتظامی کارروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کے کورونا کی وبا کا پھیلاو¿ روکنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحتبھی محفوظہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔