26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریں200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی20 جون کو ہوگی،ترجمان...

200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی20 جون کو ہوگی،ترجمان نیشنل سیونگز

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 جون (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عیدالاضحٰی کے باعث17 جون (بروز سوموار )کے بجائے اب 20 جون (بروز جمعرات )کوہو گی جو2024 کی11 ویں اور مجموعی طور پر98ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے سلسلے میں اس بار تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر مکاتب فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔\932

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476317

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں