2008ءبیجنگ گیمز، آئی او سی نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام 6 ایتھلیٹس کو نااہل قرار دے دیا

138

لندن ۔یکم ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2008ءمیں بیجنگ، چین میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے چھ ایتھلیٹس کو نااہل قرار دے دیا جن میں تین روسی ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس روس کے اینٹی ڈوپنگ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد آئی او سی نے 2008ءاور 2012ءمیں منعقدہ اولمپکس گیمز میں ایتھلیٹس کے سیمپلز کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ کیا تھا، 2008ءبیجنگ گیمز کے اب تک 4500 ڈرگ ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں جس میں سے صرف 9 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔