پشاور۔27نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پی ٹی آئیکے پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخواکے عوام کو دھوکا دیا ہے اس لیے وہ صوبے کے عوام کا مینڈیٹ واپس کردیںاور ان کی نشستوں پرضمنی انتخابات کرائے جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے بٹ خیلہ میں50کروڑ روپے کی لاگت سے132-کے وی اے گرڈ سٹیشن اورتوتاکان سب ڈویژن کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پرایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ اپنی کارکردگی اوروزیروعظم کے وژن کے مطابق2018کے عام انتخابات کے بعدخیبرپختونخوامیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف دیناہمارانصب العین ہے اور ملکی ترقی ومعیشت کااستحکام ہماراایجنڈاہے،