پیرس ۔ 10 جون (اے پی پی) فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2019ءمیں اٹلی اور برازیل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ کیا ہے۔ فرانس میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں گروپ سی میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا ویمن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا کیر نے 22ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، اٹلی کی باربرا بونانسیا نے 56ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔