2019ء پاکستان کیلئے دیرپا خوشحالی کا سال ثابت ہو گا،وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

90
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 2018 ء پاکستان میں خوشگوار سیاسی تبدیلی کا سال ثابت ہوا ہے اور 2019ء پاکستان کیلئے دیرپا خوشحالی کا سال ثابت ہو گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہائی کے تاثر سے باہر نکل چکا ہے، پاکستان نے خطہ میں مسئلہ کشمیر کے حل اور دیرپا امن کی کوششوں کے سلسلہ میں کرتارپور رہداری کھولنے جیسا مثبت اقدام کیا جس کو پوری دُنیا میں سراہا گیا۔ نئے سال کے موقع پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومتوں نے پاکستان کو تباہی کے راستے پر گامزن کر رکھا تھا اور انہوں نے پاکستان کے خزانہ کو محض اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا اور ملک کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک میں ایسے بے سود منصوبے لگائے جن کا فائدہ محض اُن کی ذات کو پہنچ سکتا تھا اور تعلیم، صحت، پانی، زراعت اور صنعت جیسے شعبوں کو یکسر نظرانداز کیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان کے عوام کو ایک طرف تعلیم، صحت اور پینے کے پانی جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے اور دوسری جانب زراعت اور صنعت کے شعبوں میں جمود کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کے بنیادی معاشی ڈھانچہ کو درست سمت پر لگانے کی بھرپور کو شش کر رہی ہے تاکہ ملک کی ترقی کیلئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کی معیشت کیلئے ٹیک آف کا سال ثابت ہو گا اور ملک ترقی کی درست سمت کی جانب گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان میں تمام تر داخلی و خارجی فیصلے صرف اور صرف قومی مفادات کو سامنے رکھ کر رہے ہیں اور عالمی و علاقائی امن کیلئے پاکستان ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے خطہ میں مسئلہ کشمیر کے حل اور دیرپا امن کی کوششوں کے سلسلہ میں کرتارپور راہداری کھولنے جیسا مثبت اقدام کیا جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تو دوسری جانب افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کر رہا ہے
Back to Conversion Tool